علامه نابلسی نے جیفری فیلٹ مین (Jeffrey D. Feltman) کے حالیہ دورہ لبنان کو داخلی سیاسی کشمکش کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا: فلسطین کی سرزمین پر اسرائیلی مکانات کی تعمیر عرب اقوام اور مسلمانوں کی خاموشی کی بناء پر ہو رہی ہے اور مسلمان و عرب اقوام صرف فلسطین کی مکمل ازادی کے بعد ہی امت واحدہ ہوسکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق، علماء کونسل جبل عامل کے سربراہ، علامه شیخ عفیف نابلسی نے گذشتہ روز جنوب لبنان میں واقع حضرت زهرا (س) کمپلیکس میں نماز جمعہ کے خطبے میں امریکی وزارت خارجہ کے ڈپٹی سکریٹری، جیفری ڈی فیلٹ مین کے حالیہ دورہ لبنان کو داخلی سیاسی کشمکش کا سبب قرار دیا۔ انھوں نے لبنان کی موجودہ سیاسی کشیدگی میں لبنانیوں کو ہوشیاری سے کام لینے کی دعوت دیتے ہوئے کہا: لبنانی شام اور سعودی عرب کی مدد سے اختلافات کا خاتمہ کردیں اور ایران اور ترکی کی مدد سے ملک کے آسمان پر سلامتی کا شامیانہ تنیں تاکہ دشمن مزید لبنان پر حملے کی جرات نہ کرسکے۔علماء کونسل جبل عامل کے سربراہ نے اسرائیلی آبادکاری کے سلسلے میں دنیا کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا: صہیونی مکانات کی تعمیر عرب اقوام اور دنیائے اسلام کی خاموشی بلکہ بعض عرب و مسلم ممالک کے تعاون کی بنیاد پر ہو رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110